Free Online Istikhara & Rohani Ilaj – Marriage & Life Guidance

علم نوری

سب سے پہلے خدائے پاک کی حمد کرتا ہوں جس نے کائنات کی ہر چیز کے اندر قوت اور تاثیر عطا فرمائی ہے۔ جو اس کی حکمت، عظمت اورجلال کا اظہار ہے۔ مابعد صد ہزار تحیات صلٰوۃ، خواجہ کائنات و خلاصہِ موجودات حضرت محمد ﷺ کے مرقدِ اور روضۂ واطہر پ رجنکی متبرک ہستی کی بدولت علم نیا دنیا پر روشن ہوا۔
علوم روحانی کی تحقیق وتجر بات میں اس وقت تک میر عمر کے تیس سال صرف ہوچکے ہیں۔ طویل مطالعہ اور تجربات کی بنا پر یہ کتاب ترتیب دی گئی ہے۔ ہمارے ملک میں نہ تو عملیات کے کتابوں کی کمی ہے۔ اور نہ عاملوں کی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی کتاب علمی اور فنی طورپر مکمل نہیں محض عملیات ہی عملیات لکھے ملتے ہیں اور اگر قواعد کسی کے اندر ہوں تو بھی نا مکمل اور مبہم طریقے سے ہوتے ہیں۔ جن سے مبتدی فائدہ نہیں اُٹھا سکتا اور جو عامل لوگ ہیں ان میں سے ۹۹ فیصد روٹی کمانے کا دھند اختیار کئے ہوئے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں چند گنتی کے سینوں کے اندر نقوش کا علم پایا ہے اور ان لوگوں کو جو خلوص سے اس علم سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ دردر کی ٹھوکر کھاتے دیکھا ہے۔ کوئی شخص بھی ان کی رہنمائی کے لئے تیار نہیں ہوتا۔
اپنے حلقے کے لوگوں کے بار بار کے تقاضے سے مجبور ہوکر علم النقوش پر یہ کتاب مرتب کی ہے جو مبتدی و عامل دونوں کے لئے یکساں مفید ہے۔ ہر وہ شخص جس کے اندر صلاحیت موجود ہے اس سے پورا پورا علم حاصل کر سکتاہے۔
اے میرے عزیز و! اس نسخے میں علم اللواح اور اثرات اعداد کے خزانے پوشیدہ ہیں۔ اعداد اور حروف کا علم بہت قدیم ہے ان میں اتنی خاصیتیں ہیں کہ بیان نہیں کی جا سکتی ہے۔ صرض خاصانِ خدا ہی ان قوتوں اندازہ کر سکتے ہیں۔ لیکن میرے پاس حروف واعداد ان کی ریاضت کا جو علم ہے۔ میں اس کی تعلیم دوں گا۔ چشم بینا کا تو ذکر ہی کیا وہ تو پس پردہ بھی سب کچھ دیکھ لیتی ہے۔ البتہ اس میدان میں قدم رکھنے والے صبرو استقلال سے کام لینے والے اور محنت کرنے والے حضرات جب تجربہ کریں گے تو وہ اپنی آنکھوں سے فوائد مرتب ہوتے دیکھ لیں گے۔ واللہ الموفق۔
دراصل یہ نسخہ علم النقوش کے صحیح علم کا حامل ہے۔ حروف اعداد پر اس سے بہتر کتاب دنیا ئے عملیات میں نہ مل سکے گی۔ جو اس ترتیب اور خلاصے سے لکھی گئی ہو۔ اس میں نہ صرف عملیات ہی ہیں۔ بلکہ ریاضت قواعد اور خواص کی جامع تفصیل موجود ہے جو شخص بھی اس پر غور سے مطالعہ کرے گاوہ نقوش کے علم پر پورا پورا عبور حاصل کر لے گا اور اس علم کی فنی باریکیوں سے آگاہ ہو جائے گا۔ میرا یہ دعوی ہے کہ اس کتاب کی تعلیم حاصل کرلینے کے بعد عامل پر نہ صرف عملیات کی تما کتابیں آسان ہو جائے گی بلکہ اپنے اندر وہ نقوش کو مرضی کے مطابق وضع کرنے اور ان سے کام لینے کی قوت پیدا کرلے گا۔ اس کتاب میں تمام اعمال مستند ہیں۔ اکثر میرے مجربات میں سے ہیں اور اکثر تصرفات سے ہیں۔
ضرورت پر اعمال اختیار کرنا، نقوش لکھنا جائز کام ہے۔ نظر بد سے بچنے کے لئے حضرت رسول اکرم ﷺ حضرت حسن اور حضرت حسین کے گلوں مۃں تعویذ لکھ کر ڈالا کرتے تھے۔ حدیث شریف کا مطالعہ کریں تو دعائیں، درود اور وظائف کا عظیم ذخیرہ مختلف امراض ورتکالیف کے لیے پائیں گے۔ میری یہ کتاب ایک مخصوص علم اورفن سے تعلق رکھتی ہے۔ اپنی وسعت عملی اور واقفیت کی بنا پر تشریحات میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی۔ دعا ہے کہ خدا آپ کو اس سے فیض حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ذہن و قلوب کو روشن کرے۔ آمین