Free Online Istikhara & Rohani Ilaj – Marriage & Life Guidance

علم ِ الساعات

یہ حقیقت ہے کہ قدرت نے ہر کام کے لئے خاص وقت ہی مقرر کئے ہیں۔ انسانی زندگی کے تمام امور خوش بختی اور بد بختی پر منحصر ہیں اور تمام امور اسے سر انجام دینے ہی ہوتے ہیں۔ خواہ وہ کسی بھی وقت دے۔ حدیث پاک کے مطابق کامیابی کے لئے وقت کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اگر آپ اسے انتخاب کرنے کا علم رکھتے ہیں۔ تو کامیابیوں کا امکان بڑھ جائے گا۔ روزانہ امور زندگی سر انجام دینے کے لئے ساعتوں کا علم بہتر رہنمائی کرتاہے۔ ساعتوں کی رہنمائی سے اس کی تسلی کے لئے فزیا لوجیکل احساسات اس کی قوتوں کے اندر پیدا ہوجاتے ہیں اور وہ خود کہتا ہے کہ ہم نے نیک وقت پر کام شروع کیا ہے۔ اور یہ تو عام طورپر سنا ہوگا کہ جب کوئی آدمی کسی کام میں ناکام ہوجاتاہے تو فورا اس کے منہ سے یہی نکلتا ہے۔ کہ نامعلوم کسی بُرے وقت میں کام شروع کیا تھا۔ دراصل وہ صحیح کہتا ہے یہ وقت ہی اثر ہوتا ہے۔ جو کسی کام کی ابتدا میں اس کی بنیاد وں میں بھرا جاتا ہے۔ ا پر ارادوں کی عمارت تعمیر کی جاتی ہے۔ اسی کے مطابق فیصلے مُرتب ہوتے ہیں۔ ان ساعتوں کی ترتیب زمانہ قدیم سے جمیع اقوام و ملل میں مستعمل ہے۔ اور آج تک بلا تغیر چلی آرہی ہے حکمائے سلف اور عالمان علم ہیت اس نقشہ سے اختیارات معلوم کرکے احکا م لگاتے اور اس سے فائدہ اٹھاتے تھے۔ ہزاروں سال کے معمولات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ نقشہ روزانہ امور زندگی کو سرانجام دینے کے لئے بیحدہ کار آمد ہے۔
چوں کہ وقت کی سعادت ونحوست ہر لمحہ جاری ہے۔ اور اس کے اثرات کار فرما ہیں۔ تو ہمیں حکمت الہیہ کو جاننے کے لئے کہ وقت کی طاقت کیا ہے۔ اس کتاب سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ درحقیقت وقت کا اثراور اس کا اندازہ قوت عقل بشری سے باہر ہے کہ کیونکہ یہ نظام عقل کے ارادہ مشیت کے تحت ہے جو طبقات فلکیہ میں وقوع ہے۔ کسی وقت حکیم مطلق نے اپنے لطف وکرم اور فیض وعطا سے اپنے برگزیدہ کو یہ عطا فرمایا۔ اور پھر ان کی ادراکی قوتوں نے اس نظام کو سمجھا اور مخلوق کو سمجھایا۔
میں اپنے علم کے اُس اعتماد ویقین کے ساتھ جو خدا نے مجھے بخشا ہے۔ یہ کہوں گا کہ مریے خدا کا دیا ہوا علم لاریب سچا، اس کا قانون بلاشبہ اٹل اور انسان کے لئے حقیقتا رہنما کا مل ہے، ساعات سے کیا کام لیا جا سکتاہے؟