Free Online Istikhara & Rohani Ilaj – Marriage & Life Guidance

علمِ فلکیات

 

مسلمانوں میں ہندوؤں کی طرح علم نجوم کے ماتحت نام نہیں رکھے جاتے ہیں۔ اس لئے انکے نام اور تاریخ پیدائش کے بروج میں فرق پڑتا ہے۔ معتبر تاریخ پیدائش سے برج معلوم کرنے کا ہے۔ اگر یہ معلوم نہ ہوتو نام کے سرِ حرف سے برج معلوم کیا جاتاہے۔ کیونکہ بعض حروف بعض برج کے اثرات سے متاثر ہوتے ہیں۔
مسلمانوں کے حروف تہجی اور ہندوؤں کے حروف تہجی میں فرق ہے۔ اس لئے وہ نقشہ جو راس معلوم کرنے کا اہلِ ہند کا ہے۔ مسلمانوں کا کام نہ دے گا۔ مثلاف کو وہ پھ لکھتے ہیں۔ مسلمانوں میں اعراف سے حروف کی آوازیں ہیں لیکن ہندوؤں میں الف کی متعددآوازیں ہیں۔ زیر کا الف برج حمل سے متعلق ہے اور زیر کاس الف یعنی ای برج ثور سے متعلق ہے۔ بعض مسلمان بھی جن کا نام (ا) سے شروع ہوتا ہے۔ مثلا ابراہیم۔ وہ ثور برج سمجھتے ہیں۔ جو غلط ہے۔ زیر کوئی تعلق نہیں۔ لہٰذا حسبِ قول علمائے عرب وفارس حروف کی تقسیم حسب ذیل ہے۔ آپ اپنے نام کے سر حرف سے برج ستاری معلوم کریں اور اس سے کام لیں۔

 

اگر آپ کو اپنی تاریخ پیدائش اور ما ہ معلوم ہے تو اپنا متعلقہ برج اور ستارہ آنے والی جدول سے دیکھیں ۔ دراصل یہی آپ کا شمسی طالع ہے۔
سورج ایک ماہ تک ایک برج میں قیام کر تاہے۔ جو شخص جس برج کے قیام کے عرصے میں پیدا ہوگا۔ وہ اس شمسی طالع ہوگا۔ ذیل میں جو تاریخیں دی جاتی ہیں ۔ وہ قریبا ہر سال ایسے ہی رہتی ہیں اور وہ لوگ جو اس وقت پیدا ہوئے ہوں جبکہ سورج ایک برج سے دوسرے برج میں تحویل ہورہا ہوتو س کو تحویلی طالع کہتے ہیں۔ یہ شخص دونوں برج کی خاصیت کا مالک ہوگااور حالات کے لحاظ سے دونوں برج اثر انداز ہوں گے۔
اس تقویم میں ہر برج کے سالانہ حالات اور دیگر تفصیلات طالع شمسی کو مدِ نظر رکھ کر لکھے گئے ہیں۔ اس لئے سب سے پہلے اپنا طالع معلوم کریں۔ پھر بخوبی کام لے سکیں گے۔

ہر شخص کے طالع شمس کے علاوہ اس کا ایک پیدائشی وقت کا طالع بھی ہوتاہے۔ جسے طالع پیدائش کہتے ہیں۔ کسی شخص کی
پیدائش کہتے ہیں۔ کسی شخص کی پیدا ئش کے وقت جو برج افقِ شرقی پر طلوع کرتا ہے وہی، برج طالع کہلاتا ہے۔ زائچہ اسی لحاظ سے بنتاہے۔ قدرت نے انسان کی قسمت اور زندگی کے حسابات اسی طالع سے مقرر کئے ہوئے ہیں۔ اس طالع سے زندگی کا تفصیلی زائچہ بنتا ہے۔ اس طالع کو معلوم کرنے کیلئے تسوینہ البیوت کی جدولین ہیں۔
وہ لوگ جو زائچہ موجو دہے۔ اور وہ لوگ جو طالع پیدائش معلوم کر سکتے ہیں۔ اُن کو اپنے طالع سے حالات جاننا اور نجوم سے کام لینا بہت انسب ہے۔ طالع شمسی اور طالع پیدائش دونوں کے اثرات انسان پر واردہوتے ہیں۔اس لئے دونوں طالعوں کا جائزہ لینا چاہیے کہ دونوں طالع میں سے کسی کے حالات اور منسوبات آپ پر وار د ہوتے ہیں۔ بس اسی کو مد نظر رکھ کر تقویم سے کام لیں۔